Surah Fussilat Ayat 3 (41:3)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ عربی قرآن ایک کتاب ہے جس کی آیتیں جاننے والوں کیلئے تفصیل سے بیان کی گئیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanایک کتاب ہے جس کی آیتیں مُفَصَّل فرمائی گئیں عربی قرآن عقل والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{كتب: ایک کتاب ہے۔} اس ایت میں قران کریم کے پانچ اوصاف بیان کئے گئے ہیں (1)…یہ کلام ایک کتاب ہے ۔کتاب اسے کہتے ہیں جو کئی مضامین کی جامع ہو اور قران کریم چونکہ اولین و اخرین کے علوم کا جامع ہے ا س لئے اسے کتاب فرمایا گیا۔ (2)… اس کلام کی آیتیں تفصیل سے بیان کی گئیں ہیں ۔یعنی قران پاک کی ایتیں مختلف اقسام کی ہیں جن میں احکام مثالوں وعظ و نصیحت و عدہ اور وعید وغیرہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ (3)…یہ کلام قران ہے۔یہ ایسا کلام ہے جسے دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے اور اس کی ایتیں باہم مربوط اور ملی ہوئی ہیں نیز یہ بندوں کو خدا سے ملا دیتا ہے۔ (4)…اس کلام کی زبان عربی ہے۔اس سے معلوم ہو اکہ عربی زبان بہت فضیلت اور اہمیت کی حامل ہے اور یہ بھی معلوم ہو اکہ قران مجید کا ترجمہ قران نہیں لہذا نماز میں صرف ترجمہ پڑھ لینے سے نماز نہ ہو گی۔ (5)… قران مجید کا عربی میں ہونا ان لوگوں کے لئے ہے جن کی زبان عربی ہے تاکہ وہ اس کے معانی کو سمجھ سکیں ۔ ایک تفسیر کے اعتبار سے اس ایت میں قران مجید کی پانچویں صفت یہ ہے کہ اس کی ایتیں عرب والوں کے لئے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں ۔اہل عرب کا بطور خاص ا س لئے ذکر کیا گیا کہ وہ ہم زبان ہونے کی وجہ سے اس کے معانی کو کسی واسطے کے بغیر سمجھ سکتے ہیں جبکہ دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والوں کو قران کریم کے معانی سمجھنے کے لئے واسطے کی حاجت ہے۔( تفسیرکبیر فصلت تحت الایۃ : ۳ ۹ / ۵۳۸ جلالین مع صاوی فصلت تحت الایۃ: ۳ ۵ / ۱۸۳۹ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۳ ۸ / ۲۲۶ ملتقطا)