Surah Fussilat Ayat 4 (41:4)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًاۚ-فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariخوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والاتو ان میں سے اکثر نے منہ پھیرلیا تو وہ سنتے ہی نہیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanخوشخبری دیتا اور ڈر سناتا تو اُن میں اکثر نے منہ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بشیرا و نذیرا: خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا۔}یعنی قران مجید کا وصف یہ ہے کہ اللہ تعالی کے فرمانبردار بندوں کورضائے الہی کی خوشخبری دینے والا اوراس کے نافرمانوں کو عذاب کا ڈر سنانے والا ہے ۔ایسی عظمت و شان والی کتاب ملنے کے باوجود کفار مکہ میں سے اکثر نے اس سے منہ پھیر لیا اور عربی زبان میں ہونے کے باوجوداس میں غور وفکر نہ کیا اور وہ اسے توجہ سے سنتے ہیں اور نہ ہی اس کی ہدایت کو قبول کرتے ہیں ۔