Surah Fussilat Ayat 5 (41:5)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَٝ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورانہوں نے کہا:ہمارے دل اُس بات سے پردوں میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان ایک پردہ ہے تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کررہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے ہمارے دل غلاف میں ہیں اُس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں ٹَینٹ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اورانہوں نے کہا۔} جب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے مشرکوں کو ایمان قبول کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے کہا:اپ ہمیں توحید اور ایمان کی جو دعوت دے رہے ہیں ہم اس کو سمجھ ہی نہیں سکتے کیونکہ اس بات سے ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے جس کی وجہ سے بہرے ہیں اور آپ کی بات ہمارے سننے میں نہیں آتی ۔اس سے مشرکوں کی مراد یہ تھی کہ آپ ہم سے ایمان اور توحید کو قبول کرنے کی توقع نہ رکھئے ہم کسی طرح ماننے والے نہیں اور نہ ماننے میں ہم اس شخص کی طرح ہیں جو نہ سمجھتا ہو نہ سنتا ہو ۔مشرکوں نے مزید یہ کہا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان دینی مخالفت ہےاس لئے ہم اپ کی بات ماننے والے نہیں توتم اپنے دین پر رہو ہم اپنے دین پر قائم ہیں اور تم سے ہمارا کام بگاڑنے کی جو کوشش ہوسکے وہ کرو ہم بھی تمہارے خلاف جو ہوسکے گا کریں گے۔(روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ : ۵ ۸ / ۲۲۷ خازن فصلت تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۸۰ مدارک فصلت تحت الایۃ: ۵ ص۱۰۶۸ ملتقطا)