Surah Fussilat Ayat 39 (41:39)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْؕ-اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰىؕ-اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں تولہلہانے لگتی ہے اور بڑھ جاتی ہے۔ بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ ضرور مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بے قدر پڑی پھر ہم نے جب اس پر پانی اُتارا تر وتازہ ہوئی اور بڑھ چلی بے شک جس نے اُسے جِلایا ضرور مُردے جِلائے گا بے شک وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته انك ترى الارض خاشعة: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی کے قادر مطلق ہونے اور خاص طور پر قیامت کے دن مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہونے کی ایک نشانی اور دلیل بیان کی جارہی ہے کہ تم لوگ زمین کودیکھتے ہوکہ وہ خشک اوربنجرپڑی ہوتی ہے اورجب اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اس پربارش ہوتی ہے تووہ تروتازہ ہوکرلہلہانے لگتی ہے توجوذات اس مردہ زمین میں زندگی پیدا کرکے اس سے پھل اورسبزیاں نکالنے پرقادرہے بے شک وہ اس پربھی قادرہے کہ مردوں کوزندہ کردے۔