Surah Fussilat Ayat 38 (41:38)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki · Sajdah verse
فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ یُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لَا یَسْــٴَـمُوْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اگر یہ تکبر کریں تو جو تمہارے رب کے پاس ہیں وہ رات اور دن اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور وہ اکتاتے نہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اگر یہ تکبر کریں تو وہ جو تمہارے رب کے پاس ہیں رات دن اس کی پاکی بولتے ہیں اور اُکتاتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فان استكبروا: تو اگر یہ تکبر کریں ۔} یعنی اگرکفاراللہ تعالی کی وحدانیت کے عظیم دلائل دیکھ لینے کے باوجود بھی غرور وتکبر کریں توپھربھی اللہ تعالی کاکچھ نہیں بگاڑسکتے اور ان کفار کے سورج اور چاند کی عبادت کرنے سے یہ نہیں ہوگا کہ اللہ تعالی کی عبادت اور حمد و ثنا کرنے والے ختم ہوجائیں گے کیونکہ اللہ تعالی کے پیداکردہ فرشتے دن رات اس کی پاکی بیان کرنے میں مصروف ہیں اوروہ پاکی بیان کرنے سے تھکتے بھی نہیں لہذا اللہ تعالی کی تسبیح و تقدیس کرنا لوگوں کیلئے باعث شرف ہے نہ کہ خدا کو اس کا کوئی فائدہ ہے۔ نوٹ:یاد رہے کہ یہ ایت سجدہ ہےاسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت کرنا واجب ہے۔