Surah Fussilat Ayat 37 (41:37)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الَّیْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُؕ-لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوررات اور دن اور سورج اور چاندسب اس کی نشانیوں میں سے ہیں ۔نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو اور اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیااگر تم اس کی عبادت کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو اور اللہ کو سجدہ کرو جس نے اُنھیں پیدا کیا اگر تم اس کے بندے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته: اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں ۔} اس سے پہلے ایت نمبر 33میں بیان ہو اکہ سب سے اچھی بات اللہ تعالی کی طرف بلانا ہے اوراب اس ایت سے اللہ تعالی کی وحدانیت قدرت اور حکمت پر دلالت کرنے والی چیزوں کو بیان کیاجا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالی کی طرف بلانا ا س کی ذات و صفات پر دلالت کرنے والی چیزوں کو بیان کرنے کے ذریعے بھی ہوتا ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ رات دن سورج اور چاندسب اللہ تعالی کی قدرتحکمت اس کی ربوبیت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی نشانیاں ہیں تو تم نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ ہی چاند کو کیونکہ یہ دونوں مخلوق ہیں اور اپنے خالق کے حکم سے مسخر ہیں اور جو اس طرح مسخر ہو وہ عبادت کا مستحق نہیں ہوسکتا اور تم اس اللہ تعالی کو سجدہ کرو جس نے راتدن سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے اور وہی سجدہ اور عبادت کا مستحق ہے اگر تم اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہو تو ا س کے علاوہ کسی اور کو سجدہ نہ کرو۔( تفسیرکبیرفصلتتحت الایۃ:۳۷۹ / ۵۶۵-۵۶۶ خازنفصلتتحت الایۃ:۳۷ ۴ / ۸۶ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۳۷ ۸ / ۲۶۵ ملتقطا)