Surah Fussilat Ayat 42 (41:42)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
لَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖؕ-تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariباطل اس کے سامنے اور اس کے پیچھے (کسی طرف) سے بھی اس کے پاس نہیں آسکتا۔ (وہ قرآن) اس کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے جو حکمت والا، تعریف کے لائق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanباطل کو اس کی طرف راہ نہیں نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے اُتارا ہوا ہے حکمت والے سب خوبیوں سراہے کا۔
Tafseer (Urdu)
{لا یاتیه الباطل من بین یدیه و لا من خلفه: باطل اس کے سامنے اور اس کے پیچھے سے بھی اس کے پاس نہیں اسکتا۔} یعنی قران مجید باطل کی رسائی سے دور ہے اور کسی طرح اور کسی جہت سے بھی باطل اس تک راہ نہیں پاسکتا یہ فرق تبدیلی اور کمی و زیادتی سے محفوظ ہے اور شیطان اس میں تصرف کرنے کی قدرت نہیں رکھتا جس چیز کے حق ہونے کا قران مجید حکم فرما دے اسے کوئی باطل نہیں کر سکتا اور جس کے باطل ہونے کا قران کریم حکم فرما دے اسے کوئی حق قرار نہیں دے سکتا اور قران عظیم اس رب تعالی کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے جو حکمت والا اور تعریف کے لائق ہے۔(خازن فصلت تحت الایۃ: ۴۲ ۴ / ۸۷ تفسیرکبیر فصلت تحت الایۃ: ۴۲ ۹ / ۵۶۸ ملتقطا)