Surah Fussilat Ayat 45 (41:45)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِؕ-وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْؕ-وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے رب کی طرف سے بات پہلے نہ گزر چکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور بیشک وہ ضرور قرآن کی طرف سے ایک دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر ایک بات تمہارے رب کی طرف سے گزر نہ چکی ہوتی تو جبھی اُن کا فیصلہ ہوجاتا اور بے شک وہ ضرور اس کی طرف سے ایک دھوکہ ڈالنے والے شک میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا موسى الكتب: اور بیشک ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ کی قوم کے لوگ قران مجید میں اختلاف کر رہے ہیں اس طرح پہلے بھی ہو چکا ہے کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کتاب عطا فرمائی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور بعض افراد نے اس کو مانا اور بعض نے نہ مانا بعض نے اس کی تصدیق کی اور بعض نے اسے جھٹلایا اور اگر اپ کے رب عزوجل نے حساب اور جزا کو روز قیامت تک مؤخر نہ فرمادیا ہوتا تو ان کافروں کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور دنیا ہی میں انہیں اس اختلاف کرنے کی سزا دے دی جاتی اور بیشک جو لوگ قران مجید کو جھٹلا رہے ہیں وہ ضرور اس قران کی طرف سے ایک دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں اس لئے اپ ان کی باتوں کی پرواہ نہ فرمائیں ۔( خازن فصلت تحت الایۃ: ۴۵ ۴ / ۸۸ تفسیرکبیر فصلت تحت الایۃ: ۴۵ ۹ / ۵۷۰ ملتقطا)