Surah Fussilat Ayat 46 (41:46)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَاؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو نیکی کرتا ہے وہ اپنی ذات کیلئے ہی کرتا ہے اور جو برائی کرتا ہے تو اپنے خلاف ہی کرتا ہے اور تمہارا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو نیکی کرے وہ اپنے بھلے کو اور جو برائی کرے تواپنے برے کو اور تمہارا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
Tafseer (Urdu)
{من عمل صالحا فلنفسه: جو نیکی کرتا ہے وہ اپنی ذات کیلئے ہی کرتا ہے۔} ارشاد فرمایاکہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کافروں کے اعراض کرنے کی وجہ سے خود پر بوجھ محسوس نہ فرمائیں کیونکہ ان میں سے جو شخص قران مجید پر ایمان لائے اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرے تووہ اپنی ذات کے فائدے کے لئے ہی کرے گا اور جو کفر کرے تو اس کا نقصان بھی اسے ہی ہو گا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا رب عزوجل بندوں پر ظلم نہیں کرتا اور ان کے ساتھ وہی معاملہ فرماتا ہے جس کے وہ حق دار ہیں ۔( تفسیرکبیر فصلت تحت الایۃ: ۴۶ ۹ / ۵۷۰ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۴۶ ۸ / ۲۷۴ ملتقطا)