Surah Fussilat Ayat 48 (41:48)
Explained in Detail · Juz 25 · Makki
وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جن کو وہ پہلے پوجتے تھے وہ ان سے غائب ہوگئے اور وہ سمجھ گئے کہ ان کے لئے کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور گم گیا اُن سے جسے پہلے پوجتے تھے اور سمجھ لیے کہ اُنھیں کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ضل عنهم ما كانوا یدعون من قبل: اور جن کو وہ پہلے پوجتے تھے وہ ان سے غائب ہوگئے۔} یعنی مشرکین دنیامیں جن بتوں کی عبادت کیاکرتے تھے وہ حشر کے میدان میں نہ ان کی سفارش کریں گے اور نہ ہی ان کی مدد کریں گے تو ان کا وہاں موجود ہونا ایسے ہو گا جیسے یہ وہاں سے غائب ہیں اور مشرکین کو یقین ہو جائے گا کہ اب ان کیلئے اللہ تعالی کے عذاب سے بچنے اور جہنم سے کہیں بھاگ جانے کی کوئی جگہ نہیں ۔( جلالین صاوی فصلت تحت الایۃ: ۴۸ ۵ / ۱۸۵۷ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۴۸ ۸ / ۲۷۶ ملتقطا)