Surah Ash Shura Ayat 10 (42:10)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْهِ مِنْ شَیْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ-ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّیْ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ ﳓ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اور اے لوگو!)تم جس بات میں اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے ۔یہ اللہ میرا رب ہے ،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور میں اسی کی طرف رجوع کرتاہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم جس بات میں اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے یہ ہے اللہ میرا رب میں نے اس پر بھروسہ کیا اور میں اس کی طرف رجوع لاتا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما اختلفتم فیه من شیء فحكمه الى الله: تم جس بات میں اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے۔} اللہ تعالی نے جس طرح نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اس بات سے منع فرمایا کہ وہ کفار کو ایمان قبول کرنے پر مجبور نہ کریں اسی طرح ایمان والوں کو کفار کے ساتھ اختلافات میں پڑنے سے منع فرمایا چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تم دین کی باتوں میں سے جس بات میں کفار کے ساتھ اختلاف کرو تو ان سے یہ کہہ دو کہ اس کا فیصلہ اللہ تعالی کے سپرد ہے وہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔اور اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ ’’یہ اللہ عزوجل میرا رب ہے جو اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ فرمائے گا میں نے اپنے تمام امور میں اسی پر بھروسہ کیا اور میں ہر کام میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔(تفسیرکبیر الشوری تحت الایۃ : ۱۰ ۹ / ۵۸۱ خازن الشوری تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۹۱ تفسیرطبری الشوری تحت الایۃ: ۱۰ ۲۱ / ۵۰۶ ملتقطا)