Surah Ash Shura Ayat 11 (42:11)
The Consultation · Juz 25 · Makki
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًاۚ-یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِؕ-لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌۚ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ آسمانوں اور زمین کا بنانے والاہے، اس نے تمہارے لیے تم میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے جوڑے بنائے۔ اس (جوڑے)سے تمہاری نسل پھیلاتا ہے، اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سننے والا،دیکھنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanآسمانوں اور زمین کا بنانے والاتمہارے لیے تمہیں میں سے جوڑے بنائے اور نر و مادہ چوپائے اس سے تمہاری نسل پھیلاتا ہے اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سنتا دیکھتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فاطر السموت و الارض: وہ آسمانوں اور زمین کا بنانے والاہے۔}یعنی اللہ تعالی زمین و اسمان اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں کو بنانے والاہے اور اس نے اپنے فضل سے تم پر احسان کرتے ہوئے تمہارے لیے تمہاری جنس میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے بھی نر و مادہ کے جوڑے بنائے۔ ان جوڑوں سے وہ تمہاری نسل پھیلاتا ہے اور ان جوڑوں کو پیدا کرنے والے خالق جیسا کوئی نہیں کیونکہ وہ یکتا اور بے نیازہے اور وہی سننے والادیکھنے والا ہے۔( ابن کثیر الشوری تحت الایۃ: ۱۱ ۷ / ۱۷۷-۱۷۸)