Surah Ash Shura Ayat 12 (42:12)
The Consultation · Juz 25 · Makki
لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُؕ-اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariآسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی مِلک ہیں ، وہ جس کے لیے چاہتا ہے روزی وسیع کرتا ہے اور تنگ فرماتا ہے۔بیشک وہ سب کچھ خوب جاننے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاُسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں روزی وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگ فرماتا ہے بے شک وہ سب کچھ جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{له مقالید السموت و الارض: آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے لیے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ آسمان وزمین کے تمام خزانوں کی کنجیاں خواہ وہ بارش کے خزانے ہوں یا رزق کے یا زمین سے نکلنے والے جواہرات وغیرہ کے سب کا مالک اللہ تعالی ہی ہے جبکہ بتوں کو ان میں سے کسی چیز پر کوئی ملکیت حاصل نہیں ۔اللہ تعالی اپنی حکمت کے مطابق جس کے لیے چاہتا ہے روزی وسیع کرتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ فرماتا ہے کیونکہ وہ مالک ہے اور رزق کی چابیاں اسی کے دست قدرت میں ہیں جبکہ بتوں کا حال ایسا نہیں ہے ۔بیشک اللہ تعالی سب کچھ خوب جاننے والاہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس کی حکمت کے مطابق کس کو مال دیا جائے اور کس کو نہ دیا جائے جبکہ بتوں کی یہ اوقات نہیں کہ وہ ایسا کر سکیں تو پھر ان عاجزبے بس اور جامد بتوں کو معبود ہونے میں اللہ تعالی کے برابر قرار دے دینا کس طرح روا ہو سکتا ہے(جلالین مع صاوی الشوری تحت الایۃ : ۱۲ ۵ / ۱۸۶۵ خازن الشوری تحت الایۃ: ۱۲ ۴ / ۹۲ تفسیرکبیر الشوری تحت الایۃ: ۱۲ ۹ / ۵۸۶ ملتقطا)