Surah Ash Shura Ayat 9 (42:9)
The Consultation · Juz 25 · Makki
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَۚ-فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰى ٘-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیاکافروں نے اللہ کے سوا مددگار ٹھہرالیے ہیں تو اللہ ہی مددگار ہے اور وہ مُردوں کو زندہ کرے گااور وہ ہر شے پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرالیے ہیں تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مُردے جِلائے گا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ام اتخذوا من دونه اولیآء: کیاکافروں نے اللہ کے سوا مددگار ٹھہرالیے ہیں ۔} یعنی کیا کفار نے اللہ تعالی کو چھوڑ کر بتوں کو اپنا مددگار بنا لیا ہے حالانکہ اللہ تعالی کے سوا اور کوئی (حقیقی)مددگار نہیں اگر انہوں نے کسی کو اپنا مدد گار بنانے کا ارادہ کیا ہے تو اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی ا س بات کا حق دار نہیں کہ اسے مددگار بنایا جائے کیونکہ وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر شے پر قادر ہے اور جس کی یہ شان ہے وہی اس بات کا حق دار ہے کہ اسے مددگار بنایا جائے جبکہ یہ بت تو خود عاجز ہیں اور ان میں کسی طرح کی کوئی قدرت نہیں توپھران کی یہ اوقات کہاں ہے کہ انہیں مددگار تسلیم کیا جائے۔(مدارک الشوری تحت الایۃ: ۹ ص۱۰۸۲-۱۰۸۳ خازن الشوری تحت الایۃ: ۹ ۴ / ۹۱ تفسیرکبیر الشوری تحت الایۃ: ۹ ۹ / ۵۸۱ ملتقطا)