Surah Ash Shura Ayat 18 (42:18)
The Consultation · Juz 25 · Makki
یَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهَاۚ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْهَاۙ-وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّؕ-اَلَاۤ اِنَّ الَّذِیْنَ یُمَارُوْنَ فِی السَّاعَةِ لَفِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقیامت کی جلدی مچارہے ہیں وہ جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اورجو ایمان والے ہیں وہ اس سے ڈر رہے ہیں اورجانتے ہیں کہ بیشک وہ حق ہے۔سن لو! بیشک قیامت کے بارے میں شک کرنے والے ضرور دُور کی گمراہی میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کی جلدی مچارہے ہیں وہ جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور جنھیں اس پر ایمان ہے وہ اس سے ڈر رہے ہیں اورجانتے ہیں کہ بے شک وہ حق ہے سنتے ہو بے شک جو قیامت میں شک کرتے ہیں ضرور دُور کی گمراہی میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یستعجل بها الذین لا یؤمنون بها: قیامت کی جلدی مچارہے ہیں وہ جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔} ارشاد فرمایا کہ قیامت پر ایمان نہ لانے والے اس کے قائم ہونے کی جلدی مچارہے ہیں کیونکہ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ قیامت قائم ہونے والی ہی نہیںاسی لئے وہ مذاق اڑانے کے طور پر جلدی مچاتے ہیں اورایمان والے ثواب ملنے کی توقع کے باوجود قیامت سے ڈر رہے ہیں اوراس کی ہولناکیوں سے کانپ رہے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ بیشک قیامت حق ہے اور اس کے انے میں کوئی شک نہیں اسی لئے وہ اس کی تیاری کر رہے ہیں اور اس دن کے لئے نیک اعمال کرنے میں مصروف ہیں ۔سن لو! بیشک قیامت کے بارے میں شک کرنے والے ضرور دور کی گمراہی میں ہیں کیونکہ قیامت قائم کرنا اللہ تعالی کی قدرت سے کوئی بعید نہیں ۔(مدارک الشوری تحت الایۃ:۱۸ ص۱۰۸۵ ابن کثیر الشوری تحت الایۃ: ۱۸ ۷ / ۱۸۰ خازن الشوری تحت الایۃ: ۱۸ ۴ / ۹۳ ملتقطا) قیامت پر ایمان رکھنے والے کو چاہئے کہ وہ نیک اعمال کر کے اس دن کی تیاری کرنے میں مصروف رہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے مکان عالیشان میں اپ کے پاس تھا تو ایک شخص نے سوال کیا: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم قیامت کب ائے گینبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’بے شک وہ ضرور قائم ہو گی تو تم نے ا س کے لئے کیا تیاری کی ہے اس شخص نے عرض کی:میں نے بہت زیادہ نیک عمل تو نہیں کئے البتہ میں اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں ۔ ارشاد فرمایا’’بے شک تم انہی کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت رکھتے ہو اور تمہیں وہی ثواب ملے گا جس کی تم امید رکھتے ہو۔( مسند امام احمد مسند انس بن مالک رضی اللہ عنہ ۴ / ۴۵۰ الحدیث: ۱۳۳۶۱) اس حدیث پاک سے بھی معلوم ہو اکہ حضور اقدسصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے سوال کرنے والے شخص کو قیامت کے وقت کے بارے میں نہیں بتایا بلکہ اسے قیامت کے دن کی تیاری کرنے کاحکم ارشاد فرمایا۔