Surah Ash Shura Ayat 31 (42:31)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِۚۖ-وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم زمین میں (اللہ کو) بے بس نہیں کرسکتے اور نہ اللہ کے مقابلے میں تمہارا کوئی دوست ہے اورنہ مددگار۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم زمین میں قابو سے نہیں نکل سکتے اور نہ اللہ کے مقابل تمہارا کوئی دوست نہ مددگار۔
Tafseer (Urdu)
{و ما انتم بمعجزین فی الارض: اور تم زمین میں(اللہ کو) بے بس نہیں کرسکتے۔} یعنی جو مصیبتیں اللہ تعالی نے تمہارے نصیب میں لکھ دی ہیں تم ان سے کہیں بھاگ نہیں سکتے اور نہ ہی ان سے بچ سکتے ہو اور نہ اللہ تعالی کے مقابلے میں تمہارا کوئی دوست ہے اورنہ مددگار کہ وہ اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف تمہیں مصیبت اور تکلیف سے بچاسکے۔(مدارک الشوری تحت الایۃ: ۳۱ ص۱۰۹۰) یاد رہے کہ اس ایت میں دعائیں داخل نہیں کیونکہ دعا اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف کبھی کچھ نہیں کرتی بلکہ اس کی مرضی کے موافق کرتی ہے اوردعا کے نتیجے میں خود خدا وند قدوس ہی رحمت فرماتا ہے یونہی اللہ تعالی کے پسندیدہ بندوں کا معاملہ ہے کہ ان کی دعاوں سے اللہ تعالی تقدیر بدل دیتا اور بلائیں ٹال دیتا ہے۔حضرت سلمان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تقدیر کو دعا ہی بدل سکتی ہے اور نیکی ہی سے عمر بڑھتی ہے۔( ترمذی کتاب القدر باب ما جاء لا یرد القدر الا الدعاء ۴ / ۵۴ الحدیث: ۲۱۴۶)