Surah Ash Shura Ayat 32 (42:32)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الْجَوَارِ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِﭤ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور سمندر میں چلنے والی پہاڑوں جیسی کشتیاں اس کی نشانیوں میں سے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُس کی نشانیوں سے ہیں دریا میں چلنے والیاں جیسے پہاڑیاں ۔
Tafseer (Urdu)
{و من ایته: اور اس کی نشانیوں سے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ سمندر میں چلنے والی پہاڑوں جیسی بڑی بڑی کشتیاں اللہ تعالی کی وحدانیت کے دلائل اور اس کی قدرت عظمت اور حکمت کی نشانیوں میں سے ہیں کہ بادبانی کشتیاں ہوا کے ذریعے چلتی اور رکتی ہیں اور ان ہواوں کو چلانے اور روکنے پر اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی قدرت نہیں رکھتا اور یہ قدرت والے معبود کے وجود کی دلیل ہےاور اس کی دوسری دلیل یہ ہے کہ یہ کشتیاں انتہائی وزنی ہوتی ہیں لیکن اپنے بھر پور وزن کے باوجود ڈوبتی نہیں بلکہ پانی کی سطح پر تیرتی جاتی ہیں ۔ان کشتیوں کے ذریعے اللہ تعالی کے اپنے بندوں پر عظیم انعامات کی معرفت بھی حاصل ہوتی ہےجیسے ان کشتیوں کے ذریعے زمین کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سامان کی نقل و حمل سے تجارت کے عظیم فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے۔(روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۳۲ ۸ / ۳۲۴ تفسیرکبیر الشوری تحت الایۃ: ۳۲ ۹ / ۶۰۲ ملتقطا)