Surah Az Zukhruf Ayat 10 (43:10)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اورتمہارے لیے اس میں راستے بنائے تاکہ تم راہ پاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اورتمہارے لیے اس میں راستے کئے کہ تم راہ پاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{الذی جعل لكم الارض مهدا: جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے اپنی قدرت کے اظہار کے لئے اپنی مصنوعات کا ذکر فرمایا اور اپنے اوصاف و شان کا اظہار کیا ہےچنانچہ ارشاد فرمایاکہ عزت و علم والا اللہ عزوجل وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا (جو کہ پھیلاوے اور ٹھہرے ہوئے ہونے میں بستر کی طرح ہے) اگر اللہ تعالی چاہتا تو اسے متحر ک بنا دیتا لیکن اس صورت میں کوئی چیز اس پر نہ ٹھہرتی اور زمین سے نفع اٹھانا ممکن نہ رہتا تو یہ اس کی رحمت ہے کہ اس نے زمین کو ہموار اور ساکن بنایا اور ا س نے تمہارے لیے اس زمین میں راستے بنائے تاکہ تم دینی اور دنیوی امور کے لئے سفر کے دوران اپنی منزل تک پہنچنے کی راہ پاؤاور اگر وہ چاہتا تو زمین کو ا س طرح بند بنا دیتا کہ اس میں کوئی راستہ ہی نہ چھوڑتا اگر ایسا ہو جاتا تو ا س صورت میں تمہارے لئے سفر کرنا ہی ممکن نہ رہتا جیساکہ بعض جگہ پہاڑ ہونے کی وجہ سے راستہ بند ہوجاتا ہے اور(زمینی) سفر ممکن نہیں رہتا۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۱۰۲ صاوی الزخرف تحت الایۃ: ۱۰ ۵ / ۱۸۸۷ ملتقطا)