Surah Az Zukhruf Ayat 9 (43:9)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے ؟تو ضرور کہیں گے: انہیں عزت والے، علم والے نے بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے اُنھیں بنایا اس عزت والے علم والے نے۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن سالتهم: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ ان مشرکین سے پوچھیں کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے ہیں تو وہ ضرور اقرار کریں گے کہ آسمان اورزمین کو اللہ تعالی نے بنایا اور وہ یہ بھی اقرار کریں گے کہ اللہ تعالی عزت و علم والا ہے اس اقرار کے باوجود ان کابتوں کی عبادت کرنا اور دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنا کیسی انتہادرجہ کی جہالت ہے۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۹ ۴ / ۱۰۲)