Surah Az Zukhruf Ayat 15 (43:15)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًاؕ-اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے اللہ کیلئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا (اولاد) قراردیا۔ بیشک آدمی کھلا ناشکرا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کے لیے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا ٹھہرایا بے شک آدمی ُکھلا ناشکرا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و جعلوا له من عباده جزءا: اور کافروں نے اللہ کیلئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا (اولاد) قرار دیا۔} یعنی کفار نے اس اقرار کے باوجود کہ اللہ تعالی آسمان و زمین کا خالق ہے یہ ستم کیا کہ فرشتوں کو اللہ تعالی کی بیٹیاں بتایا اور چونکہ اولاد صاحب اولاد کا جز ہوتی ہے توظالموں نے اللہ تعالی کے لئے جزقرار دے کر کیسا عظیم جرم کیا ہے بیشک جو آدمی ایسی باتوں کا قائل ہے اس کا کفر ظاہر ہے کیونکہ اللہ تعالی کی طرف اولاد کی نسبت کرناکفر ہے اور کفر سب سے بڑی ناشکری ہے۔(مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۰۹۷ جلالین الزخرف تحت الایۃ: ۱۵ ص۴۰۶ ملتقطا)