Surah Az Zukhruf Ayat 16 (43:16)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا۔
Tafseer (Urdu)
{ام اتخذ مما یخلق بنت: کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے لئے سرے سے اولاد محال ہونے کے باوجود اگر بالفرض اس کے لئے اولاد مان لی جائے تو کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں خاص طور پر بیٹوں سے نوازا حالانکہ تم بیٹیوں کو بیٹوں سے کم تر سمجھتے ہو تو کیا اس نے کم تر چیز اپنے لئے رکھی اور اعلی چیز تمہیں عطا کی تم کیسے جاہل ہو !