Surah Az Zukhruf Ayat 21 (43:21)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیاکیا اس سے پہلے ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا اس سے قبل ہم نے اُنہیں کوئی کتاب دی ہے جسے وہ تھامے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام اتینهم كتبا من قبله: یاکیا اس سے پہلے ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے۔} یعنی کیا فرشتوں کی عبادت میں اللہ تعالی کی رضا سمجھنے والوں کو ہم نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل ہونے والے قران سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور اس میں غیر خدا کی عبادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جسے وہ اپ کے سامنے دلیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں ایسا بھی نہیں کیونکہ عرب شریف میں قران کریم کے سوا کوئی اللہ تعالی کی کتاب نہ ائی اور کسی کتاب الہی میں کفر کی اجازت ہو سکتی بھی نہیں یہ باطل ہے اور ان لوگوں کے پاس اس کے سوا بھی کوئی حجت نہیں ہے۔( تفسیرطبری الزخرف تحت الایۃ: ۲۱ ۱۱ / ۱۷۶ خازن الزخرف تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۱۰۴ ملتقطا)