Surah Az Zukhruf Ayat 22 (43:22)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ انہوں نے کہا:ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کے نقشِ قدم پر ہی راہ پانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر پر چل رہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل قالوا انا وجدنا ابآءنا على امة: بلکہ انہوں نے کہا:ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا۔} یعنی ان کے پاس کوئی عقلی یا نقلی دلیل نہیں ہے بلکہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ فرشتوں کی عبادت کرنے کی ان کے پاس صرف یہ دلیل ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم انکھیں بند کر کے بے سوچے سمجھے ان کی پیروی کرتے ہیں ۔( ابوسعود الزخرف تحت الایۃ: ۲۲ ۵ / ۵۴۰ خازن الزخرف تحت الایۃ: ۲۲ ۴ / ۱۰۴ ملتقطا) شریعت کے مقابلے میں اباو اجداد کے رسم و رواج کی پابندی کرنا بد ترین جرم ہے: اس ایت سے معلوم ہوا کہ شریعت کے مقابلے میں باپ داداوں کے رسم و رواج کی پابندی کرنا بد ترین جرم ہے جیسے اج کل بعض مسلمان شادی بیاہ یا مرگ کے موقع پر ناجائز رسومات صرف اپنے پرانے باپ داداوں کی پیروی میں مضبوط پکڑے ہوئے ہیں اللہ تعالی انہیں ہدایت اور عقل سلیم عطا فرمائےامین۔