Surah Az Zukhruf Ayat 4 (43:4)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌﭤ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں یقینا بلندی والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک وہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و انه فی ام الكتب لدینا: اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں ہے۔} یعنی بے شک قران پاک ہمارے پاس سب کتابوں کی بنیاد لوح محفوظ میں موجود ہے اور اے اہل مکہ !تم اگرچہ قران پاک کو جھٹلاتے رہو (لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا) کیونکہ ہمارے نزدیک ا س کی شان بہت بلند ہے اور یہ تمام کتابوں سے اشرف و اعلی ہے کیونکہ سب اس جیسی کتاب لانے سے عاجز ہیں اور یہ حکمت والا کلام ہے۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۱۰۱ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۴ ص۱۰۹۵ ملتقطا)