Surah Az Zukhruf Ayat 41 (43:41)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{فاما نذهبن بك: تو اگر ہم تمہیں لے جائیں ۔} اس سے پہلی ایت میں بیان فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دعوت دل کے بہروں اور اندھوں پر اثر نہیں کرتی جبکہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں کفار کے لئے دنیا اور اخرت کے عذاب کی وعید بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر ہم کفار مکہ کو عذاب دینے سے پہلے اپ کو وفات دے دیں تواپ کے بعد ہم ان سے ضرور بدلہ لیں گے یا اپ کی زندگی میں ہی ان پر ہونے والا وہ عذاب اپ کودکھادیں گے جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے کیونکہ ہم جب چاہیں انہیں عذاب دینے پر بڑی قدرت رکھنے والے ہیں۔( تفسیرکبیرالزخرفتحت الایۃ:۴۱-۴۲۹ / ۶۳۴ خازنالزخرفتحت الایۃ:۴۱-۴۲ ۴ / ۱۰۶ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۴۱-۴۲ ص۱۱۰۱ ملتقطا)