Surah Az Zukhruf Ayat 45 (43:45)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ سْــٴَـلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورجو ہم نے تم سے پہلے اپنے رسول بھیجے ان سے پوچھو کہ کیا ہم نے رحمٰن کے سوا کچھ اور معبود مقرر کئے ہیں جن کی عبادت کی جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُن سے پوچھو جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے کیا ہم نے رحمٰن کے سوا کچھ اَور خدا ٹھہرائے جن کو پوجا ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و ســٴـل من ارسلنا من قبلك من رسلنا: اور جو ہم نے تم سے پہلے اپنے رسول بھیجے ان سے پوچھو۔} بعض مفسرین نے فرمایا کہ رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام سے سوال کرنے کے معنی یہ ہیں کہ ان کے ادیان اور ان کی ملتوں کو تلاش کرو کہ کیا کہیں بھی اور کسی بھی نبی کی امت میں بت پرستی روا رکھی گئی ہے اور اکثر مفسرین نے اس کے معنی یہ بیان کئے ہیں کہ اہل کتاب میں سے جو لوگ ایمان لائے ان سے دریافت کرو کہ کیا کبھی کسی نبی نے غیراللہ کی عبادت کی اجازت دی تاکہ مشرکین پر ثابت ہوجائے کہ مخلوق پرستی نہ کسی رسول نے بتائی اور نہ کسی کتاب میں آئی ۔ اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام توحید کی دعوت دیتے آئے اور سب نے مخلوق پرستی کی ممانعت فرمائی اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے توحید کی دعوت دیتے رہنے کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے ’’و لقد بعثنا فی كل امة رسولا ان اعبدوا الله و اجتنبوا الطاغوت‘‘(نحل:۳۶) ترجمہ کنزالعرفان: اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ (اے لوگو!) اللہ کی عبادت کرو اور شیطان سے بچو۔