Surah Az Zukhruf Ayat 51 (43:51)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَیْسَ لِیْ مُلْكُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِیْۚ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَﭤ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کرکے کہا: اے میری قوم!کیا مصر کی بادشاہت میری نہیں ہے اوریہ نہریں جومیرے نیچے بہتی ہیں ؟ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرعون اپنی قوم میں پکارا کہ اے میری قوم کیا میرے لیے مصر کی سلطنت نہیں اور یہ نہریں کہ میرے نیچے بہتی ہیں تو کیا تم دیکھتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و نادى فرعون فی قومه قال: اور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کرکے کہا۔} اس سے پہلی ایات میں فرعون اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے مابین ہونے والامعاملہ بیان کیا گیا اور اس ایت سے فرعون اور ا س کی قوم کے مابین ہونے والا معاملہ ذکر کیا جارہا ہے۔چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون نے اپنی قوم میں بڑے فخر کے ساتھ اعلان کرکے کہا: اے میری قوم!کیا مصر کی بادشاہت اور میرے محل کے نیچے بہنے والی دریائے نیل سے نکلی ہوئی بڑی بڑی نہریں میری نہیں ہیں تو کیا تم میری عظمت و قوت اور شان و سطوت دیکھتے نہیں اللہ تعالی کی عجیب شان ہے کہ خلیفہ ہارون رشید نے جب یہ آیت پڑھی اور مصر کی حکومت پر فرعون کا غرور دیکھا تو کہا ’’ میں وہ مصر اپنے ایک ادنی غلام کو دے دوں گا چنانچہ انہوں نے ملک مصر خصیب کو دے دیا جو ان کا غلام تھا اور وضو کرانے کی خدمت پر مامور تھا۔(تفسیرکبیر الزخرف تحت الایۃ : ۵۱ ۹ / ۶۳۷ خازن الزخرف تحت الایۃ: ۵۱ ۴ / ۱۰۷ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۵۱ ص۱۱۰۲-۱۱۰۳ ملتقطا)