Surah Az Zukhruf Ayat 52 (43:52)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ ﳔ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا میں اس سے بہتر ہوں جو معمولی سا آدمی ہے اور صاف طریقے سے باتیں کرتا معلوم نہیں ہوتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا میں بہتر ہوں اس سے کہ ذلیل ہے اور بات صاف کرتا معلوم نہیں ہوتا۔
Tafseer (Urdu)
{ام انا خیر من هذا: یا میں اس سے بہتر ہوں ۔} فرعون نے کہا کہ کیا تمہارے نزدیک ثابت ہوگیا اور تم نے سمجھ لیا کہ میں اس سے بہتر ہوں جو کمزوراور حقیرسا ادمی ہے اور جواپنی بات بھی صاف طریقے سے بیان کرتا معلوم نہیں ہوتا۔ یہ اس ملعون نے جھوٹ کہا کیونکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سے اللہ تعالی نے زبان اقدس کی وہ گرہ زائل کردی تھی لیکن فرعونی اپنے پہلے ہی خیال میں تھے۔ (روح البیان الزخرف تحت الایۃ: ۵۲ ۸ / ۳۷۸) اس ایت سے معلوم ہوا کہ اپنے اپ کونبی سے اعلی کہنا یا نبی کو ذلت کے الفاظ سے یاد کرنا فرعونی کفر ہے ۔