Surah Az Zukhruf Ayat 53 (43:53)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓىٕكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اگر یہ رسول ہے)تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ ڈالے گئے؟ یا اس کے ساتھ قطار بنا کرفرشتے آتے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس پر کیوں نہ ڈالے گئے سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے آتے کہ اس کے پاس رہتے۔
Tafseer (Urdu)
{فلو لا القی علیه اسورة من ذهب: تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ ڈالے گئے} فرعون نے کہا کہ اگر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سچے ہیں اور اللہ تعالی نے انہیں ایساسردار بنایا ہے جس کی اطاعت واجب ہے تو انہیں سونے کا کنگن کیوں نہیں پہنایا گیا۔فرعون نے یہ بات اپنے زمانے کے دستور کے مطابق کہی کہ اس زمانے میں جس کسی کو سردار بنایا جاتا تھا تواسے سونے کے کنگن اور سونے کا طوق پہنایا جاتا تھا ۔فرعون نے مزید یہ کہا کہ رسالت کے دعوی میں سچے ہونے کی گواہی دینے کیلئے اس کے ساتھ قطار بنا کرفرشتے کیوں نہیں آتے( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۵۳ ۴ / ۱۰۸)