Surah Az Zukhruf Ayat 54 (43:54)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتوفرعون نے اپنی قوم کوبیوقوف بنالیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے بیشک وہ نافرمان لوگ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اس نے اپنی قوم کو کم عقل کرلیا تو وہ اس کے کہنے پر چلے بیشک وہ بے حکم لوگ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فاستخف قومه: تو فرعون نے اپنی قوم کو بیوقوف بنالیا۔} یعنی فرعون نے اس طرح کی چکنی چپڑی باتیں کر کے ان جاہلوں کی عقل مار دی اور انہیں بہلا پھسلا لیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے اور وہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب کرنے لگے۔بے شک وہ نافرمان لوگ تھے کیونکہ انہوں نے اللہ تعالی کے رسول کی اطاعت کرنے کی بجائے فرعون جیسے جاہل اور سرکش کی پیروی کی۔(خازن الزخرف تحت الایۃ: ۵۴ ۴ / ۱۰۸ تفسیرکبیر الزخرف تحت الایۃ: ۵۴ ۹ / ۶۳۸ملتقطا)