Surah Az Zukhruf Ayat 59 (43:59)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعیسیٰ تونہیں ہے مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایاہے اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک عجیب نمونہ بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو نہیں مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایا اور اسے ہم نے بنی اسرائیل کے لیے عجیب نمونہ بنایا۔
Tafseer (Urdu)
{ان هو الا عبد: عیسی تو نہیں ہے مگرایک بندہ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں فرمایا کہ وہ (نہ خدا ہے اور نہ خدا کے بیٹے بلکہ خالص) اللہ تعالی کے بندے ہیں جن پر ہم نے نبوت عطا فرما کر احسان فرمایا ہے اور ہم نے اسے بغیر باپ کے پیدا کرکے بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کاایک عجیب نمونہ بنایا ہے۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۵۹ ۴ / ۱۰۸-۱۰۹) ایت ’’ان هو الا عبد‘‘ سے معلوم ہونے والے احکام: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہوئیں : (1)… اس ایت میں ان عیسائیوں کا بھی رد ہے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو خدایا خدا کا بیٹا مانتے ہیں اور ان یہودیوں کا بھی رد ہے جو اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کے منکر ہیں ۔ (2)… مقبول بندوں کی طرف داری اور تعریف کرنا اللہ تعالی کی سنت ہے۔ (3)… اگر کسی محبوب بندے کو لوگ خدا بھی مان لیں تو ان لوگوں کی تردید میں اس مقبول بندے کی توہین نہ کی جائے بلکہ اس کی عظمت کوباقی رکھا جائے۔