Surah Az Zukhruf Ayat 60 (43:60)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓىٕكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بساتے۔
Tafseer (Urdu)
{ و لو نشآء: اور اگر ہم چاہتے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے کفار قریش!ہم تم سے اور تمہاری عبادت سے بے نیاز ہیں اگر ہم چاہتے تو تمہیں ہلاک کر کے زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے جو تمہارے بعد اباد رہتے اور ہماری عبادت واطاعت کرتے اور فرشتوں کے اسمانوں پر رہنے میں کوئی ایسی فضیلت نہیں ہے کہ ان کی عبادت کی جائے یایہ کہا جائے کہ فرشتے اللہ تعالی کی بیٹیاں ہیں (تو پھر تم کیوں ان کی عبادت کرتے اور انہیں اللہ تعالی کی بیٹیاں قرار دیتے ہو)۔(جلالین مع صاویالزخرف تحت الایۃ: ۶۰ ۵ / ۱۹۰۱ قرطبی الزخرف تحت الایۃ: ۶۰ ۸ / ۷۶ الجزء السادس عشر ملتقطا)