Surah Az Zukhruf Ayat 61 (43:61)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک عیسیٰ ضرورقیامت کی ایک خبر ہے تو ہرگز قیامت میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرنا۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک عیسیٰ قیامت کی خبر ہے تو ہرگز قیامت میں شک نہ کرنا اور میرے پیرو ہونا یہ سیدھی راہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و انه لعلم للساعة: اور بیشک عیسی ضرورقیامت کی ایک خبر ہے۔} اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اپ فرما دیں : ’’حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا اسمان سے دوبارہ زمین پر تشریف لانا قیامت کی علامات میں سے ہےتو اے لوگو! ہرگز قیامت کے انے میں شک نہ کرنا اور میری ہدایت اور شریعت کی پیروی کرنا یہ سیدھا راستہ ہے جس کی میں تمہیں دعوت دے رہا ہوں ۔(مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۶۱ ص۱۱۰۴ ملخصا) قیامت کے قریب حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا تشریف لانا برحق ہے: اس ایت سے معلوم ہوا کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا قیامت کے قریب اسمان سے زمین پر تشریف لانا برحق ہے کیونکہ ان کا انا قیامت کی علامت ہے لیکن یہ یاد رہے اپ کا وہ اناسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت کا نبی بن کر نہیں بلکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے امتی ہونے کی حیثیت سے ہو گا۔یہاں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے اسمان سے نازل ہونے کے بارے میں 3احادیث بھی ملاحظہ ہوں (1)…حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم !جس کے قبضے میں میری جان ہےقریب ہے کہ تم میں حضرت ابن مریم علیہ الصلوۃ والسلام نازل ہوں گے جو انصاف پسند ہوں گے صلیب کو توڑیں گےخنزیر کو قتل کریں گےجزیہ موقوف کر دیں گے اور مال اتنا بڑھ جائے گا کہ لینے والا کوئی نہ ہو گا۔( بخاری کتاب البیوع باب قتل الخنزیر ۲ / ۵۰ الحدیث: ۲۲۲۲) (2)…حضرت نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’(دجال ظاہر ہونے کے بعد)اللہ تعالی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجے گا تو وہ جامع مسجد دمشق کے سفید مشرقی مینارے پر اس حال میں اتریں گے کہ انہوں نے ہلکے زرد رنگ کے دو حلے پہنے ہوں گے اور انہوں نے دو فرشتوں کے بازووں پر ہاتھ رکھے ہوں گے جب اپ سر نیچاکریں گے تو پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوں گے اور جب اپ سر اٹھائیں گے تو موتیوں کی طرح سفید چاندی کے دانے جھڑ رہے ہوں گے۔(مسلم کتاب الفتن و اشراط الساعۃ باب ذکر الدجال و صفتہ و ما معہ ص۱۵۶۸ الحدیث: ۱۱۰(۲۱۳۷) ابو داود اول کتاب الملاحم باب ذکر خروج الدجال ۴ / ۱۵۷ الحدیث: ۴۳۲۱) (3)…حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میرے اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان کوئی نبی نہیں اور وہ (قیامت کے قریب اسمان سے) نازل ہوں گے جب تم انہیں دیکھو گے تو پہچان لوگےان کا رنگ سرخی امیز سفید ہو گاقد درمیانہ ہو گاوہ ہلکے زرد رنگ کے حلے پہنے ہوئے ہوں گے ان پر تری نہیں ہو گی لیکن گویا ان کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوں گے وہ اسلام پر لوگوں سے قتال کریں گے صلیب توڑ دیں گے خنزیر کو قتل کریں گےجزیہ موقوف کر دیں گے اللہ تعالی ان کے زمانے میں اسلام کے سوا باقی تمام مذاہب کو مٹا دے گاحضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام مسیح دجال کو ہلاک کریں گے چالیس سال زمین میں قیام کرنے کے بعد وفات پائیں گے اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے ۔( ابو داود اول کتاب الملاحم باب ذکر خروج الدجال ۴ / ۱۵۸ الحدیث: ۴۳۲۴) قیامت کی 10علامات: قیامت کی ایک علامت اس ایت میں بیان ہوئی اور چند علامات اس حدیث پاک میں بیان ہوئی ہیں ۔ چنانچہ حضرت حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہمارے پاس اس دوران تشریف لائے جب ہم اپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’تم کیا باتیں کر رہے تھے۔ہم نے عرض کی:ہم قیامت کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ارشاد فرمایا’’اس وقت تک قیامت نہیں ائے گی جب تک تم ا س کے بارے میں دس نشانیاں نہ دیکھ لو (1)دھواں (2)دجال(3)دابۃ الارض (ایک عجیب و غریب شکل و صورت کا جانور) (4)سورج کا مغرب سے طلوع ہونا (5)حضرت عیسی بن مریم کا نزول(6)یاجوج ماجوج (7)مشرق میں زمین دھنسنا(8)مغرب میں زمین دھنسنا (9)جزیرہ عرب میں زمین دھنسنا(10) یمن سے ایک اگ نکلے گی جو لوگوں کو ہنکا کر میدان محشر کی طرف لے ائے گی۔( مسلم کتاب الفتن واشراط الساعۃ باب فی الایات التی تکون قبل الساعۃ ص۱۵۵۱ الحدیث: ۳۹(۲۹۰۱))