Surah Az Zukhruf Ayat 6 (43:6)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے کتنے ہی نبی پہلے لوگوں میں بھیجے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے کتنے ہی غیب بتانے والے (نبی) اگلوں میں بھیجے۔
Tafseer (Urdu)
{و كم ارسلنا من نبی فی الاولین: اور ہم نے کتنے ہی نبی پہلے لوگوں میں بھیجے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’ہم نے پہلے لوگوں میں کتنے ہی نبی بھیجے لیکن ان کا حال یہ تھا کہ ان کے پاس جو بھی نبی تشریف لایاوہ اس کا مذاق ہی اڑاتے تھے جیسا کہ آپ کی قوم کے لوگ کرتے ہیں تو ہم نے ان موجودہ کافروں سے زیادہ قوت والوں اور ہر طرح کی طاقت رکھنے والوں کو ہلاک کردیا اس لئے آپ کی امت کے لوگ جو سابقہ کفار کی چال چل رہے ہیں انہیں ڈر جانا چاہیے کہ کہیں ان کا بھی وہی انجام نہ ہو جو سابقہ کافروں کا ہوا کہ یہ بھی انہی کی طرح ذلت و رسوائی کی سزاوں سے ہلاک نہ کردئیے جائیں۔اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار کی طرف سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کا مذاق اڑانے کاعمل کوئی اج کا نہیں بلکہ شروع سے ہی ایسا ہوتا چلا آرہا ہے لہذا اپ اپنی قوم کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر صبر فرمائیں جیسا کہ اپ سے پہلے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام نے اپنی قوموں کی اذیتوں پر صبر فرمایا۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۶-۸ ۴ / ۱۰۲ صاوی الزخرف تحت الایۃ: ۶-۸ ۵ / ۱۸۸۶ ملتقطا)