Surah Az Zukhruf Ayat 65 (43:65)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کیلئے ایک درد ناک دن کے عذاب کی خرابی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کی خرابی ہے ایک درد ناک دن کے عذاب سے۔
Tafseer (Urdu)
{فاختلف الاحزاب من بینهم: پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے عیسائیوں کے شرک بیان فرمائے ہیں چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد عیسائیوں کے مختلف گروہ بن گئے ان میں سے کسی نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام خدا تھے کسی نے کہا کہ خدا کے بیٹے تھے اور کسی نے کہا کہ تین خداوں میں سے تیسرے تھے۔الغرض عیسائیوں کے یعقوبی نسطوری ملکانی اور شمعونی فرقے بن گئے ۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ جنہوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں کفر کی باتیں کہیں ان ظالموں کیلئے قیامت کے درد ناک دن کے عذاب کی ہلاکت ہے۔( جلالین الزخرف تحت الایۃ: ۶۵ ص۴۰۹ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۶۵ ص۱۱۰۵ ملتقطا)