Surah Az Zukhruf Ayat 66 (43:66)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ قیامت ہی کا انتظار کررہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکاہے کے انتظار میں ہیں مگر قیامت کے کہ اُن پر اچانک آجائے اور اُنہیں خبر نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{هل ینظرون الا الساعة: وہ قیامت ہی کا انتظار کررہے ہیں ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ وہ لوگ جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں مختلف فرقے بن گئے اور ان کے متعلق باطل باتیں کہہ رہے ہیں (ان کے حال سے یہی نظر ا رہا ہے کہ) وہ اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جس میں قیامت اچانک قائم ہو جائے گی اور انہیں اس کے انے کی خبر بھی نہ ہو گی۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ کفار مکہ(کے طرز عمل سے یہی نظر اتا ہے کہ) قیامت کے انے کا ہی انتظار کر رہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے اور انہیں دنیوی کام کاج میں مشغولیت کی وجہ سے اس کے انے کی خبر بھی نہ ہو۔(تفسیرطبری الزخرف تحت الایۃ: ۶۶ ۱۱ / ۲۰۸ جلالین الزخرف تحت الایۃ: ۶۶ ص۴۰۹ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۶۶ ص۱۱۰۵ ملتقطا) موت چھوٹی قیامت ہےیہ بھی اچانک ائے گی: اس ایت سے معلوم ہوا کہ قیامت اچانک ائے گی اور یاد رہے کہ بڑی قیامت سے پہلے ایک چھوٹی قیامت ہے یہ بھی اچانک ہی ائے گی اور یہ قیامت ’’موت‘‘ ہے لہذاہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ چھوٹی قیامت قائم ہونے سے پہلے پہلے بھی گناہوں کو چھوڑ دے اور اپنے سابقہ تمام گناہوں اور جرموں سے سچی توبہ کر کے نیک اعمال کرنے میں مصروف ہو جائے احادیث میں بھی ا س کی بہت ترغیب دی گئی ہے چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کو موت ا گئی تو بے شک اس کی قیامت قائم ہو گئی توتم اللہ تعالی کی عبادت ا س طرح کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اور ہر گھڑی اس سے مغفرت طلب کرتے رہو۔( مسند الفردوس باب الالف ۱ / ۲۸۵ الحدیث: ۱۱۱۷) اور حصرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : جب رات کے دو تہائی حصے گزر جاتے تو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اٹھتے اور فرماتے: ’’اے لوگو! اللہ تعالی کاذکر کرو اللہ تعالی کا ذکر کرو ۔تھرتھرا دینے والی چیز آپہنچی اس کے پیچھے آئے گی پیچھے انے والی۔ موت اپنے اندر موجود تکالیف کے ساتھ آپہنچی ہےموت اپنے اندر موجود تکالیف کے ساتھ آپہنچی ہے۔( ترمذی کتاب صفۃ القیامۃ... الخ ۲۳-باب ۴ / ۲۰۷ الحدیث: ۲۴۶۵) اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے سچی توبہ کرنے اور نیک اعمال میں مصروف رہنے کی توفیق عطا فرمائےامین۔