Surah Az Zukhruf Ayat 73 (43:73)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
لَكُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ كَثِیْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے لیے اس میں کثرت سے پھل ہیں جن میں سے تم کھاتے رہو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے لیے اس میں بہت میوے ہیں کہ ان میں سے کھاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{لكم فیها فاكهة كثیرة: تمہارے لیے اس میں کثرت سے پھل ہیں ۔} یعنی تمہارے لئے جنت میں کھانے اور شراب کے علاوہ طرح طرح کے بے شمار پھل ہوں گے جن میں سے تم کھاتے رہو گے۔( روح البیان الزخرف تحت الایۃ: ۷۳ ۸ / ۳۹۲) جنت کے سدا بہار پھلـ: جنت کے پھلوں کے بارے میں ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و فاكهة مما یتخیرون‘‘(واقعہ:۲۰) ترجمہ کنزالعرفان: اور پھل میوے جو جنتی پسند کریں گے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’مثل الجنة التی وعد المتقون-تجری من تحتها الانهر-اكلها دآىم و ظلها-تلك عقبى الذین اتقوا‘‘(رعد:۳۵) ترجمہ کنزالعرفان: جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں جاری یں اس کے پھل اور اس کا سایہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔ یہ پرہیزگاروں کا انجام ہے۔ اورحضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ اگر اہل جنت میں سے کوئی شخص جنتی درخت سے ایک پھل لے گا تو درخت میں اس کی جگہ دو پھل نمودار ہوجائیں گے۔(مسند البزار مسند ابی الدرداء رضی اللہ عنہ ۱۰ / ۱۲۳ الحدیث: ۴۱۸۷) معلوم ہوا کہ جنت کے درخت سدا بہار پھل دار ہیں ان کی زیب و زینت میں فرق نہیں اتا۔