Surah Az Zukhruf Ayat 80 (43:80)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْؕ-بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ 80
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں سنتے؟ ہاں ، کیوں نہیں ؟ اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مَشْوَرَت نہیں سنتے ہاں کیوں نہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام یحسبون انا لا نسمع سرهم و نجوىهم: کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں سنتے} یعنی کیا کفار یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں سنتے ہاں کیوں نہیں ہم ضرور سنتے ہیں اور پوشیدہ ظاہر ہر بات جانتے ہیں ہم سے کچھ نہیں چھپ سکتا اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ان کے تمام اقوال اور افعال کو لکھ رہے ہیں اس میں ان کی اہستہ باتیں اور خفیہ مشاورتیں سب شامل ہیں اور جب کوئی خفیہ بات فرشتوں سے پوشیدہ نہیں تو ظاہری و باطنی تمام چیزوں کو جاننے والے رب تعالی سے کیسے چھپ سکتی ہے۔( روح البیان الزخرف تحت الایۃ: ۸۰ ۸ / ۳۹۵) تنہائی میں گناہ کرنے والے اللہ تعالی سے ڈریں : اس ایت میں ان لوگوں کے لئے بھی نصیحت ہے جو لوگوں کے سامنے گناہ کرتے ہوئے توخوف محسوس کرتے ہیں لیکن تنہائی میں گناہ کرتے ہوئے اس رب تعالی سے نہیں ڈرتے جو ان کے ظاہر کو بھی جانتا ہے اور ان کے باطن سے بھی خبردار ہے۔حضرت یحیی بن معاذ رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’جس نے لوگوں سے تو اپنے گناہوں کو چھپایا اور اس ذات کے سامنے ظاہر کیا جس سے کوئی خفیہ چیز پوشیدہ نہیں تو اس نے اپنے نزدیک ا س ذات کو دیکھنے والوں میں سب سے ہلکا سمجھا اور یہ منافقت کی نشانی ہے۔( مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۸۰ ص۱۱۰۶)