Surah Az Zukhruf Ayat 81 (43:81)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ﳓ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ 81
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: (ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ) اگر رحمٰن کے کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بفرضِ مُحال رحمٰن کے کوئی بچہ ہوتا تو سب سے پہلے میں پوجتا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرمائیں کہ میں ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ اگررحمن کا کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں اس کی عبادت کرنے والا ہوتا لیکن اس کا کوئی بیٹا نہیں کیونکہ اس کے لئے اولاد ہی محال ہے۔ اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ نضر بن حارث نے کہا تھا: فرشتے خدا کی بیٹیاں ہیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔جب یہ ایت نازل ہوئی تو نضر کہنے لگا: تم دیکھ لو قرآن میں میری تصدیق آگئی ہے۔ ولید نے اس سے کہا: تیری تصدیق نہیں ہوئی بلکہ اس میں یہ فرمایا گیا ہے کہ رحمن کی اولاد نہیں ہے۔( مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۸۱ ص۱۱۰۷)