Surah Az Zukhruf Ayat 86 (43:86)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورکفار جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں (شفاعت کا اختیار انہیں ہے) جو حق کی گواہی دیں اور علم رکھیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جن کو یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے ہاں شفاعت کا اختیار اُنہیں ہے جو حق کی گواہی دیں اور علم رکھیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لا یملك الذین یدعون من دونه الشفاعة: اورکفار جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ کفار اللہ تعالی کے علاوہ جن فرشتوں اور حضرت عیسی اور حضرت عزیر علیہما الصلوۃ والسلام کی عبادت کرتے ہیں وہ صرف انہی کی شفاعت کریں گے جو زبان سے اللہ تعالی کی وحدانیت کی گواہی دیں اور دل سے اس گواہی کا علم رکھیں ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ کفار یہ گمان کرتے ہیں کہ ان کے معبود ان کی شفاعت کریں گے حالانکہ وہ تمام چیزیں جن کی کفار اللہ تعالی کے علاوہ عبادت کرتے ہیں ان میں سے کوئی چیز بھی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتی البتہ شفاعت کا اختیار انہیں ہے جو اللہ تعالی کی وحدانیتکی گواہی دیں اور دل سے اس بات کا علم رکھیں کہ اللہ تعالی ان کا رب ہے ایسے مقبول بندے ایمان داروں کی شفاعت کریں گے۔( تفسیرکبیر الزخرف تحت الایۃ: ۸۶ ۹ / ۶۴۸ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۸۶ ص۱۱۰۷ جلالین الزخرف تحت الایۃ: ۸۶ ص۴۱۰ ملتقطا)