Surah Az Zukhruf Ayat 87 (43:87)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم ان سے پوچھو :انہیں کس نے پیدا کیا ؟تو ضرور کہیں گے: ’’ اللہ نے‘‘ تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تم اُن سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن سالتهم: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ ان مشرکین سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے اور یہ اقرار کریں گے کہ جہان کا خالق اللہ تعالی ہےتو اس اقرار کے باوجود یہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کی عبادت کیسے کرتے ہیں اور اس کی توحید اور عبادت سے کس طرح پھرتے ہیں ( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۸۷ ۴ / ۱۱۱)