Surah Az Zukhruf Ayat 88 (43:88)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَﭥ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariرسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب!یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمجھے رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
Tafseer (Urdu)
{و قیله: رسول کے اس کہنے کی قسم!} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا’’مجھے اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ا س بات کی قسم کہ اے میرے رب! عزوجل تو نے مجھے ان مشرکین کو عذاب سے ڈرانے کا حکم دیا اور ان کی طرف رسول بنا کر بھیجا تاکہ میں انہیں تیری طرف بلاوں لیکن میرے ڈرانے اور دعوت دینے کے باوجود یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ۔اللہ تعالی نے انہیں جواب دیا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں سے در گزر کرو اور انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو اور ان سے فرماو کہ تمہیں دور ہی سے سلام ہے ہم تمہیں چھوڑتے ہیں اور تم سے امن میں رہنا چاہتے ہیں ۔عنقریب یہ لوگ اپنا انجام جان جائیں گے۔اس ایت میںاللہ تعالی نے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے قول مبارک کی قسم یاد فرمائیاس میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اکرام اور حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دعا و التجا کی تعظیم کا اظہار ہے ۔یاد رہے کہ یہ حکم جہاد کا حکم نازل ہونے سے پہلے دیا گیا تھا۔( تفسیرطبری الزخرف تحت الایۃ: ۸۸-۸۹ ۱۱ / ۲۱۹-۲۲۰ مدارک الزخرف تحت الایۃ: ۸۸-۸۹ ص۱۱۰۸ خازن الزخرف تحت الایۃ: ۸۸-۸۹ ۴ / ۱۱۱-۱۱۲ ملتقطا)