Surah Al Jasia Ayat 25 (45:25)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآىٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی (جوابی)دلیل صرف یہ ہوتی ہے کہ کہتے ہیں : اگر تم سچے ہوتوہمارے باپ دادا کو لے آؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اُن پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں تو بس اُن کی حجت یہی ہوتی ہے کہ کہتے ہیں ہمارے باپ دادا کو لے آؤ تم اگر سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا تتلى علیهم ایتنا بینت: اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں ۔} یعنی جب ان مشرکین کے سامنے قرآن پاک کی وہ آیتیں پڑھی جاتی ہیں جن میں اس بات کی دلیلیں مذکور ہیں کہ اللہ تعالی مخلوق کو ان کی موت کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے اور وہ کفار ان دلیلوں کا جواب دینے سے عاجز ہو جاتے ہیں تو ان کی جوابی دلیل صرف یہ ہوتی ہے کہ اگر تم مردوں کو دوبارہ زندہ کئے جانے کی بات میں سچے ہوتوہمارے باپ دادا کوزندہ کرکے لے آؤتاکہ ہم دوبارہ زندہ ہونے پر یقین کر لیں ۔(مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۵ ص۱۱۲۰ خازن الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۵ ۴ / ۱۲۰-۱۲۱ ملتقطا)