Surah Al Jasia Ayat 26 (45:26)
The Crouching · Juz 25 · Makki
قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یَجْمَعُكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :اللہ تمہیں زندگی دیتاہے پھروہ تمہیں مارے گا پھر تم سب کوقیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ، لیکن بہت آدمی نہیں جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اللہ تمہیں جِلاتا ہے پھر تم کو مارے گا پھر تم سب کو اکٹھا کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن بہت آدمی نہیں جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان لوگوں سے فرما دیں کہ تم پہلے بے جان نطفہ تھے اس کے بعد اللہ تعالی نے تمہیں زندگی دی پھروہ تمہاری عمریں پوری ہونے کے وقت تمہیں مارے گا پھر تم سب کو زندہ کرکے قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس میں کوئی شک نہیں تو جو پروردگار عزوجل ایسی قدرت والا ہے وہ تمہارے باپ دادا کو زندہ کرنے پر بھی یقینا قادر ہے وہ سب کو زندہ کرے گا لیکن بہت سے آدمی ا س بات کو نہیں جانتے کہ اللہ تعالی مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے اور ان کا نہ جاننا اس وجہ سے ہے کہ وہ زندہ کئے جانے کے دلائل کی طرف مائل نہیں ہوتے اور نہ ہی ان میں غور کرتے ہیں ۔(مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۶ ص۱۱۲۱ جلالین الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۶ ص۴۱۵ ملتقطا)