Surah Al Jasia Ayat 27 (45:27)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَىٕذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لیے ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن باطل والے خسارہ پائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اور جس دن قیامت قائم ہوگی باطل والوں کی اس دن ہار ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لله ملك السموت و الارض: اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لیے ہے۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ وہ پہلی بار زندہ کرنے پر قادر ہے اور دوسری بار بھی زندہ کرنے پر قادر ہے اور ا س ایت میں زندہ کرنے کی قدرت ہونے پر اللہ تعالی نے ایک عام فہم دلیل بیان فرمائی کہ اسمانوں اور زمین کی تمام ممکن چیزوں پر اللہ تعالی قادر ہے اور جب تمام ممکن چیزوں میں اللہ تعالی کی قدرت ثابت ہے اوریہ بات بھی ثابت ہے کہ مرنے کے بعد زندگی مل جانا ممکن ہے کیونکہ اگر زندگی ملنا ممکن نہ ہو تو پہلی بار بھی زندگی نہ ملتی تو ا س سے ثابت ہو گیا کہ اللہ تعالی دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔( تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۷ ۹ / ۶۸۰) {و یوم تقوم الساعة: اور جس دن قیامت قائم ہوگی۔} حشر و نشر کے ممکن ہونے کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالی نے ایت کے اس حصے سے قیامت کے احوال کی تفصیل بیان فرمائی ہےچنانچہ ارشاد فرمایا کہ جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن جہنمی ہونے کی صورت میں کافروں کا نقصان میں ہونا ظاہر ہو جائے گا۔(تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۷ ۹ / ۶۸۰ جلالین الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۷ ص۴۱۵ ملتقطا)