Surah Al Jasia Ayat 28 (45:28)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً- كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَاؕ-اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم ہر گروہ کو زانو کے بل گرے ہوئے دیکھو گے، ہر گروہ اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا (اور کہا جائے گاکہ) آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم ہر گروہ کو دیکھو گے زانو کے بل گرے ہوئے ہر گروہ اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تمہیں تمہارے کئے کا بدلہ دیا جائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و ترى كل امة جاثیة: اور تم ہر گروہ کو زانو کے بل گرے ہوئے دیکھو گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تم قیامت کے دن یہ منظر بھی دیکھو گے کہ ہر دین والے زانو کے بل گرے ہوئے ہوں گے کیونکہ وہ خوفزدہ ہوں گے اور اپنے اعمال کے بارے میں سوالات کئے جانے اور حساب لئے جانے کی وجہ سے بے چین ہوں گے ہردین والا اپنے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا اور ا ن سے کہا جائے گا کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا یہ وہ (اعمال نامہ) ہے جسے لکھنے کا ہم نے فرشتوں کو حکم دیا تھا یہ کسی کمی زیادتی کے بغیر تمہارے خلاف تمہارے عملوں کی گواہی دے گابیشک ہم نے فرشتوں کو تمہارے عمل لکھنے کا حکم دیا تھا تو گویا کہ تمہارے اعمال ہم ہی لکھ رہے تھے۔(جلالین الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۸-۲۹ ص۴۱۵ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۸-۲۹ ۸ / ۴۵۳-۴۵۴ تفسیر کبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۸-۲۹ ۹ / ۶۸۱ ملتقطا)