Surah Al Jasia Ayat 31 (45:31)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا- اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو کافر ہوئے (ان سے فرمایا جائے گا) کیا تمہارے سامنے میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے تھے اور تم مجرم لوگ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو کافر ہوئے ان سے فرمایا جائے گا کیا نہ تھا کہ میری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے تھے اور تم مجرم لوگ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و اما الذین كفروا: اور جو کافر ہوئے۔} ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں نے دنیا میں اللہ تعالی کی وحدانیت کا انکار کیا اور اسے یکتامعبود نہ مانا ان سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا ’’کیا دنیا میں تمہارے سامنے میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں (ضرور پڑھی جاتی تھیں ) لیکن تم انہیں سننےان پر ایمان لانے اور حق بات قبول کرنے سے تکبر کرتے تھے اور تم اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرنے والےگناہوں میں مشغول رہنے والےقیامت کی تصدیق نہ کرنے والے ثواب اور سزا پر ایمان نہ لانے والے لوگ تھے۔( تفسیر طبری الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۱ ۱۱ / ۲۶۸ تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۱ ۹ / ۶۸۱ ملتقطا) مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’اس ایت میں ان کفار کا ذکر ہے جن تک نبی کی تعلیم پہنچی اور انہوں نے قبول نہ کی لیکن وہ لوگ جو فترت کے زمانہ میں گزر گئے اگر موحد (یعنی اللہ تعالی کی وحدانیت کو ماننے والے) تھے تو نجات پائیں گے اگر مشرک تھے تو پکڑے جائیں گے مگر ان سے یہ سوا ل نہ ہوگا کیونکہ ان تک ایات الہیہ پہنچی ہی نہیں۔( نور العرفان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۱ ص۸۰۰)