Surah Al Ahqaf Ayat 1 (46:1)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
حٰمٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariحم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحم۔
Tafseer (Urdu)
{حم} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہےاس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {تنزیل الكتب من الله: کتاب کا نازل فرمانا اللہ کی طرف سے ہے۔} یعنی قران مجیدکو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی طرف سے نہیں بنایا اور نہ ہی کسی انسان اور جن سے اسے نقل کیا ہے بلکہ یہ قران اس اللہ تعالی کی طرف سے نازل کیا گیا ہے جو اپنی سلطنت میں عزت اور غلبے والا اور اپنی صنعت میں حکمت والا ہے۔(جلالین مع صاوی الاحقاف تحت الایۃ: ۲ ۵ / ۱۹۳۱) قران مجید کی چار خوبیاں : اس ایت سے قران کریم کی چار خوبیاں معلوم ہوئیں (1)…قران عظیم کسی انسان یا جن کا کلام نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی کا کلام ہے۔ (2)…قران مجید حق اور سچ ہے کیونکہ اسے اللہ تعالی نے نازل فرمایا ہے اور اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و من اصدق من الله قیلا‘‘(النساء:۱۲۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی ہے (3)…قران کریم اپنی عبارت اور معنی دونوں کے اعتبار سے تمام کتابوں پر غالب ہے کیونکہ اس کتاب کو نازل فرمانے والے کی شان یہ ہے کہ وہ عزت والا اور غلبے والا ہے اور قران کلام الہی ہے جو کہ اللہ تعالی کی صفت ہے۔ (4)…قران حکیم انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت پر مشتمل ہے کیونکہ یہ حکمت والے رب تعالی کی طرف سے نازل ہو اہے ۔