Surah Al Ahqaf Ayat 13 (46:13)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر ثابت قدم رہے تو نہ ان پر خوف ہے اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر ثابت قدم رہے نہ ان پر خوف نہ ان کو غم۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین قالوا ربنا الله ثم استقاموا: بیشک جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر ثابت قدم رہے۔} اس سے پہلی ایات میں توحید اور نبوت کے دلائل بیان ہوئے منکروں کے شبہات ذکر کر کے ان کاجواب دیا گیا اور اب یہاں سے توحید و رسالت پر ایمان لانے اور اس پر ثابت قدم رہنے والوں کی جزابیان کی جا رہی ہے چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک وہ لوگ جنہوں نے کہا :ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اللہ تعالی کی توحید اور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شریعت پر اخری دم تک ثابت قدم رہے توقیامت میں نہ ان پر خوف ہے اور نہ وہ موت کے وقت غمگین ہوں گے اور ان اوصاف کے حامل افراد جنت والے ہیں اور یہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور انہیں ان کے نیک اعمال کابدلہ دیا جائے گا۔( تفسیرکبیر الاحقاف تحت الایۃ : ۱۳-۱۴ ۱۰ / ۱۳-۱۴ مدارک الاحقاف تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ص۱۱۲۶ روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۸ / ۴۷۲ ملتقطا)