Surah Al Ahqaf Ayat 12 (46:12)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةًؕ-وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ﳓ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب پیشوا اور رحمت تھی اور یہ(قرآن) عربی زبان میں ہوتے ہوئے تصدیق کرنے والی ایک کتاب ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوں کیلئے بشارت ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہے پیشوا اور مہربانی اور یہ کتاب ہے تصدیق فرماتی عربی زبان میں کہ ظالموں کو ڈر سنائے اور نیکوں کو بشارت۔
Tafseer (Urdu)
{و من قبله كتب موسى اماما و رحمة: اور اس سے پہلے موسی کی کتاب پیشوا اور رحمت تھی۔} اس سے پہلی ایت میں کفار کا ایک اعتراض ذکر ہوا کہ اگر اس قران میں کوئی بھلائی ہوتی تو ہم غریب لوگوں سے پہلے ایمان لے اتے یہاں اس اعتراض کا رد کیا جا رہاہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار کی یہ بات کس طرح درست ہو سکتی ہے حالانکہ قران مجید سے پہلے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر تورات کا نازل ہونا اور اس کتاب کا اللہ تعالی کے دین کی پیروی کرنے والوں کا پیشوا ہونا اوراس پر ایمان لانے والوں اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنے والوں کےلئے رحمت ہونا انہیں خود تسلیم ہے اور یہ قران جس کے بارے میں کفارمکہ ایسی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں اس کی شان تو یہ ہے کہ یہ عربی زبان میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب اور تمام اسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ایک کتاب ہے جو اس لئے نازل ہوئی ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوں کیلئے بشارت کا ذریعہ ہو۔( روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۱۲ ۸ / ۴۷۱)